Google کے شراکت دار کون ہیں؟

Google مختلف طریقوں سے تنظیموں اور کاروباروں کے ساتھ کام کرتا ہے۔ ہم ان کاروباروں اور تنظیموں کو "پارٹنرز" کہتے ہیں۔ مثال کے طور پر، 2 ملین غیر Google ویب سائٹس اور ایپس اشتہارات دکھانے کے لئے Google کے ساتھ شراکت کرتی ہیں۔ لاکھوں ڈیولپر پارٹنرز Google Play پر اپنی ایپس شائع کرتے ہیں۔ دیگر پارٹنرز ہماری سروسز کو محفوظ بنانے میں Google کی مدد کرتے ہیں؛ سیکیورٹی کے خطرات کی معلومات آپ کو یہ اطلاع دینے میں ہماری مدد کر سکتی ہے کہ کیا ہمارے خیال سے آپ کے اکاؤنٹ کی سیکیورٹی کو خطرہ لاحق ہوا ہے، (جس مرحلہ میں ہم آپ کے اکاؤنٹ کی حفاظت کرنے کے لئے اقدامات کرنے میں آپ کی مد کر سکتے ہیں)۔

نوٹ کریں کہ ہم پارٹنرز کے بجائے بھروسے مند کاروباروں کے ساتھ "ڈیٹا پراسیسرز" کے طور پر بھی کام کرتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ وہ ہماری ہدایات کی بنیاد پر اور ہماری رازداری کی پالیسی اور دیگر مناسب رازداری اور سیکیورٹی کے اقدامات کی تعمیل میں ہماری سروسز کو سپورٹ کرنے کے لئے ہماری طرف سے معلومات پر کارروائی کرتے ہیں۔ Google کی رازداری کی پالیسی میں اس بارے میں زیادہ معلومات دستیاب ہے کہ ہم کیسے ڈیٹا پراسیسرز کا استعمال کرتے ہیں۔

ہم اپنے تشہیری پارٹنرز کے ساتھ ایسی معلومات کا اشتراک نہیں کرتے ہیں جس سے آپ کی ذاتی طور پر شناخت ہو، جیسے کہ آپ کا نام یا ای میل الا یہ کہ آپ ہم سے اس کا اشتراک کرنے کو کہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ قریبی گلدستہ کی دوکان کا اشتہار دیکھتے ہیں اور "کال کے لئے تھپتھپائیں" بٹن منتخب کرتے ہیں تو ہم آپ کی کال کو گلدستہ کی دوکان کے ساتھ منسلک کر دیں گے اور ہم اس کے ساتھ آپ کے فون نمبر کا اشتراک کر سکتے ہیں۔

آپ رازداری کی پالیسی میں پارٹنرز کی اور Google کی طرف سے جمع کی جانے والی معلومات کے بارے میں مزید پڑھ سکتے ہیں۔

Google ایپس
اصل مینیو