Google تشہیری سروسز ڈیجیٹل تشہیر کی ڈیلیوری اور پیمائش کو سپورٹ کرنے کے نئے طریقوں کے ساتھ تجربہ کر رہی ہیں جو Chrome اور Android پر رازداری سینڈ باکس اقدام کے ذریعے لوگوں کی رازداری کو آن لائن بہتر طریقے سے تحفظ فراہم کرتی ہیں۔ Chrome یا Android میں رازداری سینڈ باکس کی فعال کردہ ترتیبات والے صارفین Google کی تشہیری سروسز سے متعلقہ اشتہارات کو اپنے براؤزر یا موبائل آلے پر اسٹور کردہ موضوعات یا محفوظ کردہ آڈئینس کے ڈیٹا کی بنیاد پر دیکھ سکتے ہیں۔ Google کی تشہیری سروسز ان کے براؤزر یا موبائل آلے پر اسٹور کردہ انتساب رپورٹنگ ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے اشتہار کی کارکردگی کی پیمائش بھی کر سکتی ہیں۔ رازداری سینڈ باکس کے بارے میں مزید معلومات۔

Google ہماری سروسز استعمال کرنے والی سائٹس یا ایپس کی معلومات کو کیسے استعمال کرتا ہے

بہت سی ویب سائٹس اور ایپس اپنا مواد بہتر بنانے اور اسے مفت فراہم کرنے کیلئے Google سروسز کا استعمال کرتی ہیں۔ جب یہ سائٹس اور ایپس ہماری سروسز استعمال کرتی ہیں تو وہ Google کے ساتھ معلومات کا اشتراک کرتی ہیں۔

مثال کے طور پر، جب آپ کوئی ایسی ویب سائٹ ملاحظہ کرتے ہیں جو AdSense جیسی تشہیری سروسز استعمال کرتی ہے، بشمول Google Analytics جیسے اینالیٹکس ٹولز، یا YouTube سے ویڈیو مواد سرایت کرتی ہے تو آپ کا ویب براؤزر خودکار طور پر Google کو خاص معلومات بھیجتا ہے۔ اس میں آپ کا IP پتہ اور آپ کے ملاحظہ کئے جانے والے صفحہ کا URL بھی شامل ہے۔ ہم آپ کے براؤزر پر کوکیز سیٹ کر سکتے یا وہاں پہلے سے موجود کوکیز کو پڑھ بھی سکتے ہیں۔ Google کی تشہیری سروسز استعمال کرنے والی ایپس بھی Google کے ساتھ معلومات کا اشتراک کرتی ہیں، جیسے کہ ایپ کا نام اور تشہیر کے لئے منفرد شناخت کنندہ۔

Google ہماری سروسز ڈیلیور کرنے، ان کی دیکھ ریکھ کرنے اور بہتر بنانے، نئی سروسز تیار کرنے، تشہیر کے اثر کا اندازہ لگانے، دھوکے اور بیجا استعمال سے حفاظت کرنے اور Google پر اور ہمارے پارٹنرز کی سائٹس اور ایپس پر آپ کو نظر آنے والے اشتہارات اور مواد کو ذاتی نوعیت کا بنانے کے لئے ایپس اور سائٹس کی اشتراک کردہ معلومات کا استعمال کرتا ہے۔ ان مقاصد میں ہر ایک کے لئے ہم ڈیٹا کا کیسے استعمال کرتے ہیں اس بارے میں مزید جاننے کے لئے ہماری رازداری کی پالیسی ملاحظہ کریں اور Google اشتہارات کے بارے میں، تشہیر کے سیاق و سباق میں آپ کی معلومات کیسے استعمال کی جاتی ہے اور کب تک Google یہ معلومات اسٹور کر کے رکھتا ہے اس بارے میں مزید جاننے کے لئے ہمارا تشہیر سے متعلق صفحہ ملاحظہ کریں۔

آپ کی معلومات پر کاروائی کرنے کے لیے Google جن قانونی وجوہات پر انحصار کرتا ہے ہماری رازداری کی پالیسی ان کی وضاحت کرتی ہے — مثال کے طور پر، ہم آپ کی معلومات پر آپ کی منظوری کے ساتھ کاروائی کر سکتے ہیں یا ہم اپنے صارفین کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے اپنی سروسز کو فراہم کرنے، برقرار رکھنے اور بہتر بنانے جیسی جائز دلچسپیوں کی کوشش کے لیے کاروائی کر سکتے ہیں۔

بعض اوقات، سائٹس اور ایپس کی طرف سے ہمارے ساتھ اشتراک کی گئی معلومات پر کاروائی کرتے وقت وہ سائٹس اور ایپس Google کو آپ کی معلومات پر کاروائی کرنے کی اجازت دینے سے پہلے آپ کی منظوری کا مطالبہ کریں گی۔ مثال کے طور پر، کسی سائٹ پر ایک بینر ظاہر ہو سکتا ہے جو سائٹ کی طرف سے جمع کی گئی معلومات پر Google کی جانب سے کاروائی کرنے کیلئے منظوری کا مطالبہ کرتا ہو۔ ایسا ہونے پر، ہم Google کی رازداری کی پالیسی میں بیان کردہ قانونی وجوہات کی بجائے سائٹ یا ایپ کو آپ کی جانب سے دی گئی منظوری میں وضاحت کردہ مقاصد کا احترام کریں گے۔ اگر آپ اپنی منظوری تبدیل یا واپس لینا چاہتے ہیں تو آپ کو ایسا کرنے کے لیے زیر بحث سائٹ یا ایپ ملاحظہ کرنی چاہیے۔

اشتہارات کی ذاتی نوعیت سازی

اگر اشتہارات کی ذاتی نوعیت سازی آن ہے تو Google آپ کے اشتہارات کو آپ کے لئے مزید مفید بنانے کے لئے آپ کی معلومات استعمال کرے گا۔ مثال کے طور پر، ماؤنٹین بائکس فروخت کرنے والی ویب سائٹ ہو سکتا ہے Google کی اشتہار کی سروسز استعمال کرتی ہو۔ آپ کے وہ سائٹ ملاحظہ کرنے کے بعد آپ کو Google کے اشتہارات دکھانے والی دوسری سائٹ پر ماؤنٹین بائکس کا اشتہار نظر آ سکتا ہے۔

اگر اشتہارات کی ذاتی نوعیت سازی آف ہے تو Google تشہیری پروفائل بنانے کے لئے آپ کی معلومات جمع نہیں یا استعمال نہیں کرے گا یا Google کی طرف سے آپ کو دکھائے جانے والے اشتہارات کو ذاتی نوعیت کا نہیں بنائے گا۔ آپ کو اشتہارات تو نظر آئیں گے لیکن وہ اتنے مفید نہیں ہوں گے۔ اشتہارات اب بھی آپ کی ملاحظہ کی جانے والی ایپ یا ویب سائٹ کے موضوع، آپ کی موجودہ تلاش کی اصطلاحات یا آپ کے عام مقام پر مبنی ہو سکتے ہیں لیکن وہ آپ کی دلچسپیوں، تلاش کی سرگزشت، یا براؤزنگ کی سرگزشت پر مبنی نہیں ہوں گے۔ آپ کی معلومات اب بھی اوپر ذکر کردہ ديگر مقاصد کے لئے استعمال کی جا سکتی ہے، جیسے کہ تشہیر کے اثر کا انذازا لگانے اور دھوکہ اور بیجا استعمال سے حفاظت کرنے کے لئے۔

جب آپ Google سروسز کا استعمال کرنے والی کسی ویب سائیٹ یا ایپ کے ساتھ تعامل کرتے ہیں تو آپ سے پوچھا جا سکتا ہے کہ آیا آپ Google سمیت اشتہارات فراہم کنندگان کی جانب سے ذاتی نوعیت کے اشتہارات دیکھنا چاہتے ہیں۔ آپ کے انتخاب سے قطع نظر، اگر آپ کی اشتہارات کو ذاتی نوعیت کا بنانے کی ترتیب آف ہے یا آپ کا اکاؤنٹ ذاتی نوعیت کے اشتہارات کیلئے اہل نہیں ہے تو Google آپ کو نظر آنے والے اشتہارات کو ذاتی نوعیت کا نہیں بنائے گا۔

اپنی اشتہارات کی ترتیبات ملاحظہ کر کے آپ دیکھ اور کنٹرول کر سکتے ہیں کہ ہم آپ کو اشتہارات دکھانے کے لئے کون سی معلومات استعمال کرتے ہیں۔

ان سائٹس اور ایپس پر Google کی جمع کردہ معلومات کو آپ کیسے کنٹرول کر سکتے ہیں

یہ کچھ طریقے ہیں جن سے آپ کے Google سروسز استعمال کرنے والی ایپس اور سائٹس ملاحظہ کرتے یا ان کے ساتھ تعامل کرتے وقت جس معلومات کا آپ کے آلہ کے ذریعے اشتراک کیا جاتا ہے اس پر کنٹرول کرسکتے ہیں:

  • اشتہارات کی ترتیبات Google سروسز (جیسے کہ Google تلاش یا YouTube) یا Google کی اشتہارات کی سروسز استعمال کرنے والی غیر Google ایپس اور ویب سائٹس پر آپ کو نظر آنے والے اشتہارات کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ آپ یہ بھی جان سکتے ہیں کہ اشتہارات کو کیسے ذاتی نوعیت کا بنایا جاتا ہے، اشتہارات کی ذاتی نوعیت سازی سے آپٹ آؤٹ کرسکتے ہیں اور مخصوص مشتہرین کو مسدود کرسکتے ہیں۔
  • آپ کے اپنے Google اکاؤنٹ میں سائن ان ہونے پر اور آپ کے اکاؤنٹ کی ترتیبات کی بنیاد پر میری سرگرمی آپ کو اس ڈیٹا کو دیکھنے اور کنٹرول کرنے کی اجازت دیتی ہے جو اس وقت تیار ہوتا ہے جب آپ Google سروسز استعمال کرتے ہیں، بشمول وہ معلومات جسے ہم آپ کی ملاحظہ کردہ سائٹس اور ایپس سے جمع کرتے ہیں۔ آپ تاریخ اور موضوع کے لحاظ سے براؤز کرسکتے ہیں، اور اپنی سرگرمی کے بعض جز یا سبھی سرگرمی کو حذف کر سکتے ہیں۔
  • بہت ساری ویب سائٹس اور ایپس اپنی سائٹس یا ایپس کے ساتھ ملاحظہ کاران کے مصروفیت کے طریقے کو سمجھنے کیلئے Google Analytics کا استعمال کرتی ہیں۔ اگر آپ نہیں چاہتے ہیں کہ آپ کے براؤزر میں Analytics کا استعمال کیا جائے تو آپ Google Analytics براؤزر کا اضافہ انسٹال کر سکتے ہیں۔ Google Analytics اور رازداری کے بارے میں مزید جانیں۔
  • Chrome میں پوشیدگی وضع آپ کو اپنے براؤزر یا اکاؤنٹ کی سرگزشت میں ویب صفحات اور فائلوں کو ریکارڈ کیے بغیر ویب براؤز کرنے کی اجازت دیتی ہے (الا یہ کہ آپ سائن ان کرنے کا انتخاب کریں)۔ آپ کے سبھی پوشیدگی ونڈوز اور ٹیبز بند کر دینے کے بعد کوکیز کو حذف کر دیا جاتا ہے اور آپ کے بک مارکس اور ترتیبات اس وقت تک اسٹور رہتی ہیں جب تک آپ انہیں حذف نہیں کر دیتے ہیں۔ کوکیز کے بارے میں مزید جانیں۔ Chrome یا دیگر نجی براؤزنگ کی وضعوں میں پوشیدگی وضع کا استعمال ڈیٹا کو جمع کرنے سے نہیں روکتا جب آپ Google سروسز استعمال کرنے والی ویب سائٹس پر جاتے ہیں اور جب آپ ان براؤزرز کا استعمال کرتے ہوئے ویب سائٹس پر جاتے ہیں تو Google اب بھی ڈیٹا جمع کر سکتا ہے۔
  • Chrome سمیت بہت سارے براؤزرز آپ کو فریق ثالث کی کوکیز کو مسدود کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ آپ اپنے براؤزر کے اندر سے کسی بھی موجودہ کوکی کو بھی صاف کر سکتے ہیں۔ Chrome میں کوکیز کا نظم کرنے کے بارے میں مزید جانیں۔
Google ایپس
اصل مینیو