Google ہمارے جمع کئے جانے والے ڈیٹا کو کیسے برقرار رکھتا ہے

جب آپ Google سروسز استعمال کرتے ہیں تو ہم ڈیٹا جمع کرتے ہیں۔ ہم کیا جمع کرتے ہیں، کیوں جمع کرتے ہیں اور آپ اپنی معلومات کا کیسے نظم کر سکتے ہیں یہ سب ہماری رازداری کی پالیسی میں مذکور ہے۔ ڈیٹا کو برقرار رکھنے کی یہ پالیسی یہ واضح کرتی ہے کہ ہم کیوں مختلف مدتوں کے لئے مختلف اقسام کے ڈیٹا کو برقرار رکھتے ہیں۔

کچھ ڈیٹا کو آپ جب بھی چاہیں حذف کر سکتے ہیں، کچھ ڈیٹا خودکار طور پر حذف ہو جاتا ہے اور کچھ ڈیٹا کو ہم ضرورت کے مطابق طویل مدتوں تک برقرار رکھتے ہیں۔ جب آپ ڈیٹا حذف کرتے ہیں تو یہ یقینی بنانے کے لئے کہ آپ کا ڈیٹا حفاظت کے ساتھ اور مکمل طور پر ہمارے سرورز سے ہٹا دیا جائے یا گمنام شکل میں برقرار رکھا جائے، ہم حذف کرنے کی پالیسی پر عمل کرتے ہیں۔ Google ڈیٹا کو گمنام کیسے بناتا ہے

آپ کے ہٹانے تک معلومات رکھی جاتی ہے

ہم ایسی بہت سی سروسز فراہم کرتے ہیں جو آپ کو آپ کے Google اکاؤنٹ میں اسٹور کردہ ڈیٹا کو حذف کرنے یا درست کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔ مثلاً، آپ مندرجہ ذیل کام کر سکتے ہیں:

ہم اس ڈیٹا کو آپ کے Google اکاؤنٹ میں آپ کے ہٹانے کا انتخاب کرنے تک رکھیں گے۔ اور اگر آپ Google اکاؤنٹ میں سائن ان کئے بغیر ہماری سروسز استعمال کرتے ہیں تو ہم آپ کو کچھ ایسی معلومات حذف کرنے کی سہولت بھی فراہم کرتے ہیں جو اس چیز سے لنک ہوتی ہے جسے آپ ہماری سروسز تک رسائی حاصل کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں، جیسے کہ کوئی آلہ، براؤزر یا ایپ۔

وہ ڈیٹا جس کی میعاد مخصوص مدت کے بعد ختم ہوتی ہے

کچھ معاملات میں، ڈیٹا حذف کرنے کا طریقہ فراہم کرنے کے بجائے ہم پیشگی متعین کردہ مدت کے لیے اسے اسٹور کرتے ہیں۔ ہر قسم کے ڈیٹا کے لیے، ہم اس کی کلیکشن کی وجہ کی بنیاد پر برقرار رکھنے کے ٹائم فریمز سیٹ کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، یہ یقینی بنانے کے لیے کہ ہماری سروسز بہت سے مختلف اقسام کے آلات پر مناسب طور پر نظر آتی ہیں، ہم براؤزر کی چوڑائی اور لمبائی کو 9 ماہ تک برقرار رکھ سکتے ہیں۔ ہم مقررہ مدت کے اندر کچھ ڈیٹا کو گمنام بنانے یا فرضی بنانے کے لیے بھی اقدامات کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ہم سرور کے لاگز میں 9 ماہ بعد IP پتے اور 18 ماہ بعد کوکی کی معلومات کے حصے کو ہٹا کر تشہیر کے ڈیٹا کو گمنام بناتے ہیں۔ ہم ایک مقررہ مدت کے لیے فرضی ڈیٹا کو بھی برقرار رکھ سکتے ہیں، جیسے کہ وہ سوالات جو صارفین کے Google اکاؤنٹس سے منقطع ہو چکے ہیں۔

آپ کا Google اکاؤنٹ حذف کئے جانے تک معلومات برقرار رکھی جاتی ہے

اگر ڈیٹا ہمیں یہ سمجھنے میں مدد کرتا ہے کہ صارفین کیسے ہماری خصوصیات کے ساتھ تعامل کرتے ہیں اور ہم کیسے اپنی سروسز کو بہتر بنا سکتے ہیں تو ہم کچھ ڈیٹا اس وقت تک برقرار رکھ سکتے ہیں جب تک آپ کا Google اکاؤنٹ موجود ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ Google Maps میں تلاش کردہ کسی پتے کو حذف کرتے ہیں تو آپ کے اکاؤنٹ میں اب بھی یہ چیز اسٹور ہو سکتی ہے کہ آپ نے ڈائریکشنز خصوصیت کا استعمال کیا تھا۔ اسی لیے، Google Maps مستقبل میں آپ کو 'ڈائریکشنز' خصوصیت استعمال کرنے کا طریقہ دکھانے سے گریز کر سکتا ہے۔

محدود مقاصد کے لئے طویل مدتوں کے لئے معلومات برقرار رکھی جاتی ہے

کبھی کبھار کاروباری اور قانونی مطالبات کی وجہ سے ہمارے لئے طویل مدت تک مخصوص مقاصد کے لئے مخصوص معلومات برقرار رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، جب Google آپ کے لئے ادائیگی پر کارروائی کرتا ہے یا جب آپ Google کو ادائیگی کرتے ہیں تو ہم ٹیکس یا اکاؤنٹنگ کے مقاصد کے لئے ضروت کے مطابق اس ڈیٹا کو طویل مدتوں تک برقرار رکھیں گے۔ وہ وجوہات جن کی بنا پر ہم طویل مدتوں تک کچھ ڈیٹا برقرار رکھ سکتے ہیں ان میں درجہ ذیل شامل ہیں:

محفوظ اور مکمل حذف فعال کرنا

جب آپ اپنے Google اکاؤنٹ میں ڈیٹا حذف کرتے ہیں تو ہم فوری طور پر اسے پروڈکٹ اور اپنے سسٹمز سے ہٹانے کی کارروائی شروع کر دیتے ہیں۔ پہلے ہمارا مقصد اسے فوری طور پر ملاحظہ سے ہٹانا ہوتا ہے اور آپ کے Google تجربہ کو ذاتی نوعیت کا بنانے کے لئے اس ڈیٹا کا مزید استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ مثال کے طور پر، اگر آپ اپنے میری سرگرمی ڈیش بورڈ سے اپنی دیکھی ہوئی کوئی ویڈیو حذف کرتے ہیں تو YouTube فوری طور پر آپ کو اس ویڈیو کی دیکھنے کی پیشرفت دکھانا بند کر دے گا۔

پھر ہم اپنے اسٹوریج سسٹمز سے ڈیٹا کو محفوظ اور مکمل طور پر ہٹانے کے لئے تیار کردہ کارروائی شروع کرتے ہیں۔ محفوظ حذف اتفاقی طور پر ڈیٹا کے نقصان سے اپنے صارفین اور کسٹمرز کی حفاظت کرنے کے لئے اہم ہے۔ ہمارے سرورز سے ڈیٹا کا مکمل حذف بھی صارفین کے اطمینان کیلئے اتنا ہی اہم ہے۔ اس کارروائی میں عام طور پر حذف کے وقت سے تقریبا 2 مہینے کا وقت لگتا ہے۔ غیر ارادی طور پر ڈیٹا ہٹائے جانے کی صورت میں، اس میں اکثر ایک ماہ طویل بازیابی مدت بھی شامل ہوتی ہے۔

ہر Google اسٹوریج سسٹم جس سے ڈیٹا حذف ہو جاتا ہے اس کا محفوظ اور مکمل حذف کے لئے اپنا مفصل طریقہ کار ہے۔ اس میں سسٹم کے مکرر پاسز بھی شامل ہو سکتے ہیں، تاکہ یہ تصدیق ہو سکے کہ سبھی ڈیٹا حذف ہو گیا ہے یا خطاؤں سے بازیابی کے لئے اجازت دینے کے لئے مختصر تاخیر بھی شامل ہو سکتی ہے۔ نتیجے کے طور پر، جب محفوظ اور مکمل طور پر ڈیٹا حذف کرنے کے لئے اضافی وقت درکار ہوتا ہے تو حذف میں کبھی کبھار زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔

ہماری سروسز ممکنہ نقصانات سے بازیابی میں مدد کے لئے دوسری پرت کے طور پر مرموز شدہ بیک اپ اسٹوریج کا بھی استعمال کرتی ہیں۔ ڈیٹا ان سسٹمز پر 6 مہینے تک برقرار رہ سکتا ہے۔

کسی بھی حذف کی کارروائی کی طرح، ہمارے پروٹوکولز میں روٹین کی دیکھ ریکھ، غیر متوقع آؤٹیجز، بگز یا ناکامیوں جیسی چیزیں اس مضمون میں بیان کردہ ٹائم فریمز اور کارروائی میں تاخیر کا با‏عث بن سکتی ہیں۔ ہم اس قسم کے مسائل کا پتہ لگانے اور انہیں ٹھیک کرنے کے لئے بنائے گئے سسٹمز کی دیکھ ریکھ کرتے ہیں۔

سیکیورٹی، دھوکہ اور بیجا استعمال سے روکنا

تفصیل

دھوکہ، بیجا استعمال اور غیر مجاز رسائی سے آپ، دیگر لوگ اور Google کی حفاظت کرنے کے لئے۔

حالات

مثال کے طور پر، جب Google کو شک ہوتا ہے کہ کوئی تشہیری فریب دہی کی سرگرمی انجام دے رہا ہے۔

مالی ریکارڈ محفوظ کرنا

تفصیل

جب Google کسی مالی ٹرانزیکشن کا فریق ہوتا ہے، بشمول جب Google آپ کی ادائیگی پر کارروائی کرتا ہے یا جب آپ Google کو ادائیگی کرتے ہیں۔ اکاؤنٹنگ، تنازعات کے حل اور ٹیکس کی تعمیل، ضبطیٔ جائیداد، غیر قانونی رقم کو قانونی بنانے اور دیگر مالیاتی ضوابط کی تعمیل جیسے مقاصد کے لئے اس معلومات کو اکثر طویل مدت تک برقرار رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

حالات

مثال کے طور پر، جب آپ Play اسٹور سے ایپس یا Google اسٹور سے پروڈکٹس خریدتے ہیں۔

قانونی یا ریگولیٹری مطالبات کی تعمیل کرنا

تفصیل

کسی بھی قابل اطلاق قانون، ضابطے، قانونی کاروائی یا قابل نفاذ سرکاری درخواست پر عمل درآمد کرنے کیلئے، یا ممکنہ خلاف ورزیوں کی تفتیش سمیت قابل اطلاق سروس کی شرائط نافذ کرنے کے لئے درکار ہے۔

حالات

مثال کے طور پر، اگر Google کو قانونی پروانہ طلبی موصول ہوتا ہے۔

اپنی سروسز کے تسلسل کو یقینی بنانا

تفصیل

آپ اور دیگر صارفین کے لئے سروس کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے۔

حالات

مثال کے طور پر، جب آپ دیگر صارفین کے ساتھ معلومات کا اشتراک کرتے ہیں (جیسے کہ جب آپ نے کسی اور کو کوئی ای میل بھیجی ہو)، تو Google اکاؤنٹ سے اسے حذف کرنے سے موصول کنندگان کے پاس موجود کاپیز ختم نہیں ہوں گی۔

Google کے ساتھ براہ راست مواصلات

تفصیل

اگر آپ نے کسٹمر سپورٹ چینل، تاثراتی فارم یا بگ رپورٹ کے ذریعے براہ راست Google کے ساتھ مواصلت کی ہے تو Google ان مواصلات کے معقول ریکارڈز کو برقرار رکھ سکتا ہے۔

حالات

مثال کے طور پر، جب آپ Gmail یا Drive جیسی Google ایپ میں تاثرات بھیجتے ہیں۔

Google ایپس
اصل مینیو