یہ ہماری سروس کی شرائط کا ایک آرکائیو کردہ ورژن ہے۔ موجودہ ورژن یا سبھی گزشتہ ورژنز دیکھیں۔

Google کی سروس کی شرائط

آخری ترمیم: 25 اکتوبر، 2017 (آرکائیو کردہ ورژنز دیکھیں)

Google میں خوش آمدید! نیسچهے لیکهے هوے شراعط ا۱۴ پریل س۲۰۱۴سے عمل میں ایےنگے. پیچهلی ترمیم: کیلئے یاهان پر click کیجییے

ہماری پروڈکٹس اور سروسز (“سروسز”) استعمال کرنے کا شکریہ۔ یہ سروسز Google انکارپوریٹڈ (“Google”) کی ذریعہ فراہم کرائی جاتی ہں، جو 1600 امفی تھیئٹر، ماؤنٹین ویو، CA 94043، ریاستہائے متحدہ میں واقع ہے۔

ہماری سروسز استعمال کرکے، آپ ان شرائط سے اتفاق کر رہے ہیں۔ براہ کرم انہیں بغور پڑھیں۔

ہماری سروسز کافی متنوع ہیں، لہذا کبھی کبھی اضافی شرائط یا پروڈکٹ کے تقاضے (بشمول عمر کے تقاضے) لاگو ہوسکتے ہیں۔ اضافی شرائط متعلقہ سروسز کے ساتھ دستیاب ہوں گی، اور اگر آپ وہ سروسز استعمال کرتے ہیں تو وہ اضافی شرائط ہمارے ساتھ آپ کے اقرار نامہ کا حصہ بن جائیں گی۔

ہماری سروسز استعمال کرنا

آپ کو سروسز کے اندر ہی آپ کو دستیاب کرائی گئی کسی پالیسیوں کی پیروی کرنی چاہیے۔

ہماری سروسز کا ناجائز استعمال نہ کریں۔ مثلا، ہماری سروسز میں مداخلت نہ کریں یا انٹرفیس اور ہماری فراہم کردہ ہدایات کے علاوہ دوسرا طریقہ استعمال کرکے ان تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش نہ کریں۔ آپ ہماری سروسز صرف اسی طرح استعمال کرسکتے ہیں جس طرح قانون سے مجاز ہے، جس میں قابل اطلاق برآمد اور کنٹرول قوانین اور ضوابط شامل ہیں۔ ہم آپ کو اپنی سروسز کی فراہمی معطل کر یا روک سکتے ہیں اگر آپ ہماری شرائط یا پالیسیوں کی تعمیل نہیں کرتے ہیں یا اگر ہم مشتبہ بدعملی کی چھان بین کر رہے ہوں۔

ہماری سروسز استعمال کرنے سے ہماری جن سروسز یا مواد تک آپ کی رسائی ہوتی ہے ان کے کسی بھی حقوق املاک دانش کی ملکیت آپ کو نہیں ملتی ہے۔ آپ ہماری سروسز سے ماخوذ مواد اس وقت تک استعمال نہیں کرسکتے ہیں جب تک آپ اس کے مالک سے اجازت نہ لے لیں یا بصورت دیگر قانون کے ذریعہ مجاز نہ ہو۔ یہ شرائط آپ کو ہماری سروسز میں مستعمل کوئی بھی برانڈ سازی یا لوگوز استعمال کرنے کا حق نہیں دیتی ہیں۔ ہماری سروسز میں یا ان کے ساتھ ڈسپلے کردہ کوئی بھی قانونی اطلاعات نہ ہٹائیں، انہیں ناقابل فہم نہ بنائیں، یا ان میں چھیڑ چھاڑ نہ کریں۔

ہماری سروسز کچھ ایسا مواد ڈسپلے کرتی ہیں جو Google کا نہیں ہوتا ہے۔ یہ مواد کلی طور پر اس ہستی کی ذمہ داری ہے جو اسے دستیاب کراتا ہے۔ ہم مواد پر نظرثانی کرکے یہ تعین کرسکتے ہیں کہ آیا یہ غیر قانونی ہے یا اس سے ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی ہوتی ہے، اور ہم ایسا مواد ہٹا سکتے یا ڈسپلے کرنے سے انکار کرسکتے ہیں جس سے ہماری پالیسیوں یا قانون کی خلاف ورزی ہونے کا ہمیں معقول یقین ہو۔ لیکن اس کا لازمی مطلب یہ نہیں ہےکہ ہم مواد پر نظرثانی کرتے ہیں، لہذا یہ فرض نہ کریں کہ ہم ایسا کرتے ہیں۔

سروسز کے آپ کے استعمال کے سلسلے میں، ہم آپ کو سروس کے اعلانات، انتظامی پیغامات، اور دیگر معلومات بھیج سکتے ہیں۔ آپ ان میں سے کچھ مواصلتوں سے آپٹ آؤٹ کرسکتے ہیں۔

ہماری کچھ سروسز موبائل آلات پر دستیاب ہیں۔ ان سروسز کا اس طریقے سے استعمال نہ کریں جو آپ کی توجہ ہٹاتا ہو اور آپ کو ٹریفک یا حفاظتی قوانین کی اطاعت کرنے سے روکتا ہو۔

آپ کا Google اکاؤنٹ

آپ کو ہماری کچھ سروسز استعمال کرنے کے واسطے ایک Google اکاؤنٹ درکار ہوسکتا ہے۔ آپ خود اپنا Google اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں، یا آپ کا Google اکاؤنٹ ایک منتظم، جیسے آپ کا آجر یا تعلیمی ادارہ کے ذریعہ آپ کو تفویض کیا جاسکتا ہے۔ اگر آپ ایک متنظم کے ذریعہ آپ کو تفویض کردہ Google اکاؤنٹ استعمال کر رہے ہیں تو، مختلف یا اضافی شرائط لاگو ہوسکتی ہیں اور آپ کا منتظم آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل یا اسے غیر فعال کرسکتا ہے۔

اپنے Google اکاؤنٹ کی حفاظت کرنے کیلئے، اپنے پاس ورڈ کو رازدارانہ رکھیں۔ آپ اپنے Google اکاؤنٹ پر یا اس کے ذریعے ہونے والی سرگرمی کیلئے ذمہ دار ہیں۔ اپنا Google اکاؤنٹ پاس ورڈ فریق ثالث کے اطلاقات پر دوبارہ استعمال نہ کرنے کی کوشش کریں۔ اگر آپ کو اپنے پاس ورڈ یا Google اکاؤنٹ کے کسی غیر مجاز استعمال کا پتہ چلتا ہے تو ان ہدایات کی پیروی کریں۔

رازداری اور حق اشاعت کا تحفظ

Google کی رازداری کی پالیسیاں بتاتی ہیں کہ ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کے ساتھ کیسا برتاؤ کرتے ہیں اور جب آپ ہماری سروسز استعمال کرتے ہیں تو کس طرح آپ کی رازداری کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ ہماری سروسز استعمال کرکے، آپ اتفاق کرتے ہیں کہ Google ہماری رازداری کی پالیسیوں کے بموجب اس طرح کا ڈیٹا استعمال کرسکتا ہے۔

ہم مبینہ حق اشاعت سے انحراف کی اطلاعات کا جواب دیتے ہیں اور مکرر انحراف کرنے والے اکاؤنٹس کو یو ایس ڈیجیٹل ملینیم کاپی رائٹ ایکٹ میں مذکور کارروائی کے مطابق معطل کردیتے ہیں۔

ہم حق اشاعت کے حاملین کو آن لائن اپنی املاک دانش کا نظم کرنے میں مدد کرنے کیلئے معلومات فراہم کرتے ہیں۔ اگر آپ کے خیال میں کوئی فرد آپ کے حقوق اشاعت کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور ہمیں مطلع کرنا چاہتے ہیں تو، آپ کو اطلاعات جمع کرانے کے بارے میں معلومات اور اطلاعات کا جواب دینے کے بارے میں Google کی پالیسی ہمارے مرکز امداد میں مل سکتی ہے۔

ہماری سروسز میں آپ کا مواد

ہماری کچھ سروسز آپ کو مواد اپ لوڈ کرنے، جمع کرانے، اسٹور کرنے، بھیجنے یا موصول کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔ اس مواد میں جو بھی حقوق املاک دانش ہوتے ہیں ان کی ملکیت آپ کو حاصل رہتی ہے۔ مختصرا، آپ کی چیز آپ کی ہی رہتی ہے۔

جب آپ ہماری سروسز پر یا ان کے ذریعے مواد اپ لوڈ کرتے، جمع کراتے، اسٹور کرتے، بھیجتے یا موصول کرتے ہیں تو آپ Google کو (اور جن کے ساتھ ہم کام کرتے ہیں ان کو) اس طرح کا مواد استعمال کرنے، اس کی میزبانی کرنے، اسے ذخیرہ کرنے، دوبارہ پیش کرنے، اس میں ترمیم کرنے، اس سے ماخوذ کام (جیسے ترجموں، مطابقتوں یا ہماری سروسز کے ساتھ آپ کا مواد بہتر طور پر کارگر ہونے کیلئے ہم جو تبدیلیاں کرتے ہیں ان کے نتیجے میں) بنانے، ان کی بابت مواصلت، انہیں شائع، عوامی طور پر نمائش، عوامی طور پر ڈسپلے اور تقسیم کرنے کا عالمگیر لائسنس دیتے ہیں۔ اس لائسنس میں آپ جو حقوق منظور کرتے ہیں وہ ہماری سروسز کی عمل آوری، فروغ دہندگی، اور ان میں بہتری لانے، اور نئی سروسز تیار کرنے کے محدود مقصد کیلئے ہیں۔ یہ لائسنس باقی رہتا ہے چاہے آپ ہماری سروسز کا استعمال روک دیں (مثلا، کاروبار کی وہ فہرست جو آپ نے Google Maps میں شامل کی ہے)۔ کچھ سروسز آپ کو اس سروس میں فراہم کردہ مواد تک رسائی اور اسے ہٹانے کے طریقے پیش کرسکتی ہیں۔ نیز، ہماری کچھ سروسز میں، ایسی اصطلاحات یا ترتیبات ہوتی ہیں جو ان سروسز میں جمع کرائے گئے مواد کے ہمارے استعمال کی گنجائش کو محدود کردیتی ہیں۔ یقینی بنائیں کہ آپ نے ہماری سروسز کے پاس جو بھی مواد جمع کرایا اس کیلئے یہ لائسنس ہمیں دینے کے لازمی حقوق آپ کے پاس ہیں۔

آپ کیلئے حسب ضرورت بنائے ہوئے تلاش کے نتائج، تیار کردہ تشہیر، سپام اور میلویئر کا پتہ لگانے جیسی ذاتی طور پر متعلقہ پروڈکٹ کی خصوصیات فراہم کرنے کیلئے ہمارے خود کار سسٹمز آپ کے مواد (بشمول ای میلز) کا تجزیہ کرتے ہیں۔ یہ تجزیہ مواد بھیجنے، موصول کرنے اور اسٹور کرنے کے وقت ظاہر ہوتا ہے۔

اگر آپ کے پاس ایک Google اکاؤنٹ ہے تو ہم آپ کا پروفائل نام، پروفائل تصویر اور ان کارروائیوں کو جنہیں آپ Google یا اپنے Google اکاؤنٹ سے مربوط فریق ثالث کے اطلاقات (جیسے ‎+1’s، آپ جو جائزے لکھتے ہیں اور آپ جو تبصرے شائع کرتے ہیں) میں کرتے ہیں ان کو اپنی سروسز میں ڈسپلے کر سکتے ہیں، بشمول اشتہارات اور دیگر تجارتی سیاق و سباق میں ڈسپلے کرنے کے۔ ہم آپ کے Google اکاؤنٹ میں اشتراک یا مرئیت کی ترتیبات کو محدود کرنے کیلئے آپ کے اختیارات کا احترام کریں گے۔ مثلاً، آپ اپنی ترتیبات منتخب کر سکتے ہیں تاکہ آپ کا نام اور تصویر کسی اشتہار میں ظاہر نہ ہوں۔

Google مواد کو کس طرح استعمال اور ذخیرہ کرتا ہے اس بارے میں مزید معلومات آپ کو راز داری کی پالیسی یا مخصوص سروسز کی اضافی شرائط میں مل سکتی ہیں۔ اگر آپ ہماری سروسز کے بارے میں تاثرات یا تجاویز جمع کراتے ہیں تو، ہم آپ کے تئیں جوابدہی کے بغیر آپ کے تاثرات یا تجاویز استعمال کرسکتے ہیں۔

ہماری سروسز میں موجود سافٹ ویئر کے بارے میں

اگرکسی سروس کیلئے ڈاؤن لوڈ کے قابل سافٹ ویئر درکار یا اس میں شامل ہوتا ہے تو، اس سافٹ ویئر کانیا ورژن یا خصوصیت دستیاب ہونے پر آپ کے آلہ پر خود بخود اس کی تازہ کاری ہوسکتی ہے۔ کچھ سروسز آپ کو اپنی خودکار تازہ کاری کی ترتیبات کو موافق بنانے دے سکتی ہیں۔

Google آپ کو سروسز کے حصے کے طور پر Google کے ذریعہ فراہم کردہ سافٹ ویئر استعمال کرنے کا ایک ذاتی، عالمگیر، رائلٹی سے مبرا، ناقابل تفویض اور غیر جامع لائسنس دیتا ہے۔ یہ لائسنس آپ کو ان شرائط کے ذریعہ مجاز انداز میں، Google کے ذریعہ فراہم کردہ سروسز آپ کو استعمال کرنے اور ان کے فوائد کا لطف اٹھانے کا اہل بنانے کے کلی مقصد کیلئے ہے۔ آپ ہماری سروسز یا مشمولہ سافٹ ویئر کا کوئی بھی حصہ کاپی، اس میں ترمیم، اسے تقسیم، فروخت، یا پٹے پر دینے کاکام نہیں کرسکتے ہیں، اور آپ اس سافٹ ویئر میں متضاد انجینئرنگ یا اس کے ماخذ کا کوڈ اخذ کرنے کی کوشش بھی نہیں کرسکتے ہیں، الّا یہ کہ قوانین ان تحدیدات کو ممنوع قرار دیں یا آپ کے پاس ہماری تحریری اجازت ہو۔

اوپن سورس سافٹ ویئر ہمارے لئے اہم ہے۔ ہماری سروسز میں مستعمل کچھ سافٹ ویئر ایک اوپن سورس لائسنس کے تحت پیش کیے جاسکتے ہیں جو ہم آپ کو فراہم کرائیں گے۔ اوپن سورس لائسنس میں ایسے التزامات ہوسکتے ہیں جو بدیہی طور پر ان بعض شرائط پر غالب آتے ہوں۔

ہماری سروسز میں ترمیم اور انہیں برخاست کرنا

ہم مستقل طور پر اپنی سروسز میں تبدیلی اور بہتری لا رہے ہیں۔ ہم فعالیتیں یا خصوصیات شامل یا خارج کرسکتے ہیں، اور ہم سروس یکبارگی معطل کر یا روک سکتے ہیں۔

آپ کسی بھی وقت ہماری سروسز کا استعمال روک سکتے ہیں، حالانکہ ہمیں آپ کو واپس جاتے دیکھ کر افسوس ہوگا۔ Google آپ کو کسی بھی وقت سروسز فراہم کرنا روک بھی سکتا ہے، یا ہماری سروسز میں نئی تحدیدات شامل یا تخلیق کرسکتا ہے۔

ہمارا ماننا ہے کہ آپ کا ڈیٹا آپ کی ملکیت ہے اور اس طرح کے ڈیٹا تک رسائی برقرار رکھنا اہم ہے۔ اگر ہم کوئی سروس روکتے ہیں تو، معقول حد تک ممکن ہونے پر، ہم آپ کو معقول پیشگی اطلاع اور اس سروس سے معلومات ہٹانے کا ایک موقع دیں گے۔

ہماری وارنٹیز اور اعلانات دستبرداری

ہم تجارتی لحاظ سے معقول درجے کی اہلیت اور توجہ کا استعمال کرکے اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ انہیں استعمال کرکے آپ کو مزہ آئے گا۔ لیکن بعض چیزیں ایسی بھی ہیں جن کا وعدہ ہم اپنی سروسز کے بارے میں نہیں کرتے ہیں۔

ان شرائط یا اضافی شرائط میں جو چیز واضح طور پر بیان کی گئی ہے اس کے ماسواء، Google یا اس کے سپلائرز یا تقسیم کاران میں سے کوئی بھی سروسز کے بارے میں کوئی خاص وعدے نہیں کرتا ہے۔ مثلا، ہم سروسز میں موجود مواد، سروسز کے مخصوص عمل، یا ان کی معتبریت، دستیابی، یا آپ کی ضروریات پوری کرنے کی اہلیت کے بارے میں کوئی پیمان عہد نہیں کرتے ہیں۔ ہم سروسز “جوں کی توں” فراہم کرتے ہیں۔

کچھ دائرہ اختیار بعض وارنٹیز فراہم کرتے ہیں، جیسے منفعت پذیری کی مضمر وارنٹی، ایک خاص مقصد کیلئے درستگی اور عدم نقالی۔ قانون کے ذریعہ مجاز حد تک، ہم سبھی وارنٹیز خارج کرتے ہیں۔

ہماری سروسز کی ذمہ داری

قانون کے ذریعہ مجاز ہونے پر، Google اور Google کے سپلائرز اور تقسیم کاران، منافع، محصولات، یا ڈیٹا سے محرومی، مالی خسارے، یا بالواسطہ، خاص، نتائجی، استثنائی یا تادیبی نقصانات کیلئے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔

قانون کے ذریعہ مجاز حد تک، ان شرائط، بشمول کسی بھی مضمر وارنٹیز کے تحت کسی دعوی کیلئے Google، اور اس کے سپلائروں اور تقسیم کاران کی کل جوابدہی اس رقم تک جو آپ نے سروسز استعمال کرنے کیلئے ہمیں ادا کی (یا اگر ہم چاہیں تو، آپ کو وہ سروسز دوبارہ سپلائی کرنے تک) محدود ہے۔

سبھی صورتوں میں، Google، اور اس کے سپلائرز اور تقسیم کاران، کسی ایسے خسارہ یا نقصان کے جوابدہ نہیں ہوں گے جو معقول حد تک قابل قیاس نہیں ہے۔

ہماری سروسز کے کاروباری استعمالات

اگر آپ ہماری سروسز کا استعمال کسی کاروبار کی جانب سے کر رہے ہیں تو، وہ کاروبار ان شرائط کو قبول کرتا ہے۔ یہ Googleاور اس کے الحاق یافتگان، افسران، ایجنٹوں اور ملازمین کو سروسز کے استعمال یا ان شرائط کی خلاف ورزی سے یا ان کے تعلق سے پیدا شدہ کسی دعوی، چارہ جوئی یا اقدام سے مضرت سے پاک اور ہرجانہ سے الگ رکھے گا، جس میں دعووں، خساروں، نقصانات، چارہ جوئی، فیصلوں، قانونی اخراجات اور وکیل کی فیس سے پیدا شدہ کوئی جوابدہی یا خرچ شامل ہے۔

ان شرائط کے بارے میں

بطور مثال، قانون میں ہونے والی تبدیلیوں یا ہماری سروسز میں ہونے والی تبدیلیوں کی عکاسی کیلئے، ہم سروس پر لاگو ہونے والی ان شرائط اور اضافی شرائط میں ترمیم کرسکتے ہیں۔ آپ کو باقاعدگی سے ان شرائط پر نگاہ رکھنی چاہیے۔ ہم ان شرائط میں ہونے والی ترامیم کی اطلاع اس صفحہ پر شائع کریں گے۔ ہم ترمیم شدہ اضافی شرائط کی اطلاع قابل اطلاق سروس میں شائع کریں گے۔ تبدیلیاں سابقہ تاریخ سے لاگو نہیں ہوں گی اور انہیں شائع کیے جانے کے بعد زیادہ سے زیادہ چودہ دنوں میں لاگو ہوں گی۔ تاہم، کسی سروس کیلئے نئے اعمال سے متعلق تبدیلیاں یا قانونی وجوہات کے سبب ہونے والی تبدیلیاں فوری طور پر لاگو ہوں گی۔ اگر آپ سروس کی ترمیم شدہ شرائط سے اتفاق نہیں کرتے ہیں تو، آپ کو اس سروس کا اپنا استعمال روک دینا چاہیے۔

اگر ان شرائط اور اضافی شرائط کے مابین کوئی تضاد ہے تو، اس تضاد کی حد تک اضافی شرائط غالب ہوں گی۔

یہ شرائط Google اور آپ کے بیچ کے تعلقات کو کنٹرول کرتی ہیں۔ ان سے کسی استفادہ کنندہ فریق ثالث کے حقوق کی تخلیق نہیں ہوتی ہے۔

اگر آپ ان شرائط کی تعمیل نہیں کرتے ہیں، اور ہم اسی وقت کارروائی نہیں کرتے ہیں تو، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہمیں جو حقوق حاصل ہوسکتے ہیں (جیسے مستقبل میں اقدام کرنا) ان سے ہم دستکش ہو رہے ہیں۔

اگر یہ پتہ چلتا ہے کہ ایک مخصوص شرط قابل نفاذ نہیں ہے تو، اس سے دیگر شرائط پر اثر نہیں پڑے گا۔

کیلیفورنیا، U.S.A. کا قانون، کیلیفورنیا کے اصول قوانین کے تضاد کو چھوڑ کر، ان شرائط یا سروسز سے پیدا شدہ یا ان سے تعلق رکھنے والی کسی بھی تنازعات میں لاگو ہوگا۔ ان شرائط یا سروسز سے پیدا شدہ یا ان سے تعلق رکھنے والے سبھی دعووں پر قانونی کارروائی کلی طور پر سانتا کلارا کاؤنٹی، کیلیفورنیا، USA کی وفاقی یا ریاستی عدالتوں میں ہوگی، اور آپ اور Google ان عدالتوں میں ذاتی دائرہ اختیار کو منظور کرتے ہیں۔

Google سے رابطہ کرنے کے طریقے کی بابت معلومات کیلئے، براہ کرم ہمارا رابطہ کا صفحہ دیکھیں۔

Google ایپس
اصل مینیو