Google کی سروس کی شرائط
مؤثر 31 مارچ، 2020 | آرکائیو کردہ ورژنز | PDF ڈاؤن لوڈ کریں
ان شرائط میں کیا شامل ہے
ہم جانتے ہیں کہ سروس کی ان شرائط کو نظر انداز کرنا ایک لبھاؤنا خیال ہے، لیکن اس بات کا تعین کرنا اہم ہے کہ آپ Google سروسز کا استعمال کرتے ہوئے کیا امید کر سکتے ہیں، اور یہ کہ ہم آپ سے کیا امید کرتے ہیں۔
سروس کی یہ شرائط Google کے کاروبار کے طریقے، ہماری کمپنی پر لاگو ہونے والے قوانین اور کچھ ایسی چیزوں کی عکاسی کرتی ہیں جنہیں ہم ہمیشہ سچ مانتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں، سروس کی یہ شرائط Google کے ساتھ آپ کے تعلق کو واضح کرنے میں مدد کرتی ہیں جب آپ ہماری سروسز کے ساتھ تعامل کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ان شرائط میں درج ذیل ہیڈنگز شامل ہیں:
- آپ ہم سے کیا امید کر سکتے ہیں، یہ اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ ہم اپنی سروسز کیسے فراہم اور ڈیولپ کرتے ہیں
- ہم آپ سے کیا توقع کرتے ہیں، جو ہماری سروسز کو استعمال کرنے کے لیے کچھ اصول طے کرتا ہے
- Google سروسز میں مواد، جو آپ کو ہماری سروسز میں پائے جانے والے مواد کے حقوق املاک دانش کی وضاحت کرتا ہے — چاہے وہ مواد آپ کا، Google کا یا دوسروں کا ہو۔
- مسائل یا اختلاف رائے کی صورت میں جو آپ کے دوسرے قانونی حقوق کی وضاحت کرتا ہے اور یہ بتاتا ہے کہ اگر کوئی ان شرائط کی خلاف ورزی کرتا ہے تو کیا توقع کریں
ان شرائط کو سمجھنا اہم ہے کیونکہ ہماری سروسز کا استعمال کر کے آپ ان شرائط سے اتفاق کر رہے ہیں۔
ان شرائط کے علاوہ، ہم رازداری کی پالیسی بھی شائع کرتے ہیں۔ حالانکہ یہ ان شرائط کا حصہ نہیں ہے، لیکن ہم اس بات کو بہتر طور پر سمجھنے کیلئے آپ کو اسے پڑھنے کی ترغیب دیتے ہیں کہ آپ اپنی معلومات کو کیسے اپ ڈیٹ، نظم، برآمد اور حذف کر سکتے ہیں۔
سروس کا فراہم کنندہ
مندرجہ ذیل کمپنی Google کی سروسز فراہم کرتی ہے، اور آپ اس کے ساتھ معاہدہ کر رہے ہیں:
Google LLC
ریاست ڈیلاویئر، امریکہ کے قوانین کے تحت تشکیل کردہ اور امریکی قوانین کے تحت چلنے والی
1600 Amphitheatre Parkway
Mountain View, California 94043
امریکہ
عمر کے تقاضے
اگر آپ کی عمر Google اکاؤنٹ کا نظم کرنے کے لیے مطلوبہ عمر سے کم ہے تو آپ کو Google اکاؤنٹ استعمال کرنے کے لیے اپنے والدین یا قانونی سرپرست کی اجازت ہونی چاہیے۔ براہ کرم اپنے والدین یا قانونی سرپرست سے یہ شرائط ملاحظہ کرنے کو کہیں۔
اگر آپ والدین یا قانونی سرپرست ہیں، اور آپ اپنے بچے کو سروسز استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں تو یہ شرائط آپ پر لاگو ہوتی ہیں اور آپ سروسز پر اپنے بچے کی سرگرمی کے ذمہ دار ہیں۔
Google کی کچھ سروسز میں اضافی عمر کے تقاضے ہوتے ہیں جیسا کہ اس کی سروس کے ساتھ مخصوص اضافی شرائط اور پالیسیوں میں بیان کیا گیا ہے۔
Google کے ساتھ آپ کا تعلق
یہ شرائط آپ اور Google کے مابین تعلقات کو واضح کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ سادہ الفاظ میں، اگر آپ ان شرائط پر عمل کرنے پر راضی ہو جاتے ہیں تو ہم آپ کو اپنی سروسز استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں، جو Google کا کاروبار کیسے چلتا ہے اور ہم پیسہ کیسے کماتے ہیں کی عکاسی کرتی ہیں۔ جب ہم "Google"، "ہم"، "ہمیں" اور "ہمارا" کی بات کرتے ہیں تو ہمارا مطلب Google LLC اور اس کے الحاق یافتگان ہوتا ہے۔
آپ ہم سے کیا امید کر سکتے ہیں
مفید سروسز کی ایک وسیع رینج فراہم کریں
ہم سروسز کی ایک وسیع رینج فراہم کرتے ہیں جو ان شرائط کے ساتھ مشروط ہیں جن میں شامل ہیں:
- ایپس اور سائٹس (جیسے تلاش اور Maps)
- پلیٹ فارمز (جیسے Google Play)
- انٹیگریٹڈ سروسز (جیسے، دیگر کمپنیوں کی ایپس یا سائٹس میں سرایت کردہ Maps)
- آلات (جیسے Google Home)
ہماری سروسز کو ایک ساتھ کام کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جس سے آپ کو ایک سرگرمی سے دوسری میں منتقل ہونا آسان ہو جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، Maps آپ کو اپوائنٹمنٹ کے لیے روانہ ہونے کی یاد دلا سکتا ہے جو آپ کے Google کیلنڈر میں ظاہر ہوتا ہے۔
Google سروسز کو بہتر بنائیں
ہم اپنی سروس کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل نئی ٹیکنالوجیز اور خصوصیات تیار کر رہے ہیں۔ مثال کے طور پر، ہم مصنوعی ذہانت میں سرمایہ کاری کرتے ہیں جو کہ اسپام اور میلوئیر کا پتہ لگانے اور انہیں مسدود کرنے کے لیے مشین لرننگ کا استعمال کرتی ہے، اور آپ کو جدید خصوصیات جیسے بیک وقت ترجمے فراہم کرتی ہے۔ اس مسلسل بہتری کے حصے کے طور پر، ہم کبھی کبھی خصوصیات اور فعالیتوں کو شامل کرتے یا ہٹاتے ہیں، اپنی سروس کی حدود میں اضافہ یا کمی کرتے ہیں، اور نئی سروسز کی پیشکش کو شروع کرتے ہیں یا پرانی سروس کی پیشکش کو روکتے ہیں۔
اگر ہم ایسی اہم تبدیلیاں کرتے ہیں جو ہماری سروسز کے آپ کے استعمال پر منفی اثر ڈالتی ہیں یا اگر ہم کسی سروس کی پیشکش کو بند کر دیتے ہیں تو ہم آپ کو معقول پیشگی اطلاع دیں گے اور آپ کو آپ کا مواد آپ کے Google اکاؤنٹ سے Google Takeout کا استعمال کرتے ہوئے برآمد کرنے کی اجازت دیں گے، سوائے ہنگامی صورت حال میں جیسے کہ بیجا استعمال سے بچاؤ، قانونی تقاضوں کا جواب دینا یا سیکیورٹی اور کام کرنے سے متعلق مسائل کو حل کرنا۔
ہم آپ سے کیا توقع کرتے ہیں
ان شرائط اور سروس کے ساتھ مخصوص اضافی شرائط کی پیروی کریں
ہم آپ کو اپنی سروسز استعمال کرنے کی اجازت اس وقت تک دیتے ہیں جب تک آپ اپنی ذمہ داریوں کو ذیل کے لحاظ سے پورا کرتے ہیں:
- یہ شرائط
- سروس کے ساتھ مخصوص اضافی شرط جس میں مثال کے طور پر، عمر کے اضافی تقاضوں جیسی چیزیں شامل ہو سکتی ہیں
ہم عام سوالوں کے جوابات دینے اور اپنی سروسز کے استعمال کی توقعات متعین کرنے کے لیے مختلف پالیسیاں، مراکز امداد اور دیگر وسائل بھی دستیاب کرتے ہیں۔ ان وسائل میں ہماری رازداری کی پالیسی، کاپی رائٹ مرکز امداد، حفاظتی مرکز اور ہماری پالیسیوں کی سائٹ پر دستیاب دیگر قابل رسائی صفحات شامل ہیں۔
حالانکہ ہم آپ کو اپنی سروسز استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں، لیکن ہم سروسز میں موجود کسی بھی حق املاک دانش کو برقرار رکھتے ہیں۔
دوسروں کا احترام کریں
ہماری کئی سروسز آپ کو دوسروں کے ساتھ تعامل کرنے کی سہولت دیتی ہیں۔ ہم ہر کسی کیلئے احترام پر مبنی ماحول قائم کرنا چاہتے ہیں، جس کے معنی یہ ہیں کہ آپ کو طرز عمل کے ان بنیادی اصولوں کی پیروی کرنی ہوگی:
- برآمد پر کنٹرول، پابندیوں اور انسانی ٹریفکنگ کے قوانین سمیت قابل اطلاق قوانین کی تعمیل کریں
- رازداری اور حقوق املاک دانش سمیت دوسروں کے حقوق کا احترام کریں
- دوسروں یا اپنے ساتھ زیادتی نہ کریں یا نقصان نہ پہنچائیں (یا ایسی زیادتی یا نقصان کی دھمکی یا ترغیب نہ دیں) — مثال کے طور پر، دوسروں کو گمراہ کر کے، دھوکہ دے کر، بدنام کر کے، دھمکا کر، ہراساں یا خوفزدہ کر کے
- سروسز کا بیجا استعمال نہ کریں، انہیں نقصان نہ پہنچائیں، ان میں مداخلت نہ کریں یا رخنہ نہ ڈالیں
ہماری سروس کے ساتھ مخصوص اضافی شرائط اور پالیسیاں مناسب رویے کی اضافی تفصیلات فراہم کرتی ہیں جن پر عمل کرنا ان خدمات کو استعمال کرنے والے ہر شخص پر لازمی ہے۔ اگر آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ دوسرے ان اصولوں کی پیروی نہیں کر رہے ہیں تو ہماری بہت سی سروسز میں بیجا استعمال کی اطلاع دینے کی سہولت موجود ہے۔ اگر ہم بیجا استعمال کی اطلاع دینے پر کارروائی کرتے ہیں تو ہم ایک منصفانہ عمل کو بھی یقینی بناتے ہیں، جیسا کہ خرابیوں کا سراغ لگانا سیکشن میں بیان کیا گیا ہے۔
آپ کے مواد کو استعمال کرنے کی اجازت
ہماری کچھ سروسز آپ کو اپنا مواد اپ لوڈ کرنے، جمع کرانے، اسٹور کرنے، بھیجنے، وصول یا اشتراک کرنے کی سہولت دینے کیلئے تیار کی گئی ہیں۔ آپ پر ہماری سروسز کو کوئی بھی مواد فراہم کرنے کی ذمہ داری نہیں ہے اور فراہمی کیلئے آپ اپنی پسند کا مواد منتخب کرنے کیلئے آزاد ہیں۔ اگر آپ مواد اپ لوڈ کرنے یا اشتراک کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو براہ کرم یہ یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس ایسا کرنے کے لازمی حقوق ہوں اور مواد قانون کے مطابق ہو۔
لائسنس
آپ کا مواد آپ کا رہتا ہے، لہذا آپ اپنے مواد کے لیے اپنے حقوق املاک دانش کو برقرار رکھتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ کے تخلیقی مواد جیسے کہ آپ کے لکھے ہوئے جائزوں میں آپ کو حقوق املاک دانش حاصل ہوتے ہیں۔ یا آپ کو کسی کے تخلیقی مواد کو اشتراک کرنے کا حق ہو سکتا ہے اگر انہوں نے آپ کو اجازت دی ہے۔
اگر آپ کے حقوق املاک دانش ہماری جانب سے آپ کے مواد کے استعمال کو محدود کرتے ہیں تو ہمیں آپ کی اجازت درکار ہوتی ہے۔ آپ اس لائسنس کے ذریعے Google کو وہ اجازت فراہم کرتے ہیں۔
اس میں کیا شامل ہے
یہ لائسنس آپ کے مواد کا احاطہ کرتا ہے اگر وہ مواد حقوق املاک دانش سے محفوظ ہے۔
کس چیز کا احاطہ نہیں کرتا
- یہ لائسنس آپ کے رازداری کے حقوق کو متاثر نہیں کرتا — اس کا تعلق صرف آپ کی حقوق املاک دانش سے ہے
- یہ لائسنس مواد کی ان اقسام کا احاطہ نہیں کرتا:
- عوامی طور پر دستیاب حقائق پر مبنی معلومات جو آپ فراہم کرتے ہیں، جیسے مقامی کاروباری پتے کی درستگیاں۔ اس معلومات کو لائسنس کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ عام علم ہے اسے ہر شخص استعمال کر سکتا ہے۔
- آپ جو تاثرات فراہم کرتے ہیں، جیسے ہماری سروسز کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز۔ تاثرات کا احاطہ نیچے دئے گئے سروس سے متعلقہ مواصلات سیکشن میں کیا گیا ہے۔
دائرۂ کار
یہ لائسنس:
- عالمی ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ دنیا میں کہیں بھی کارگر ہے
- خاص نہیں ہے، اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے مواد کو استعمال کرنے کی اجازت دوسروں کو دے سکتے ہیں
- رائلٹی سے مُبرا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اس لائسنس کے لیے کوئی فیس نہیں ہے
حقوق
یہ لائسنس Google کو:
- مثال کے طور پر، اپنے سسٹمز پر آپ کا مواد محفوظ کرنے اور کہیں بھی جانے پر اسے قابل رسائی بنانے کیلئے آپ کے مواد کی میزبانی، دوبارہ پیش، تقسیم، ترسیل اور استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے
- اگر آپ نے اپنا مواد دوسروں کے لیے مرئی بنایا ہے تو اسے شائع کرنے، عوامی طور پر پرفارم کرنے یا عوامی طور پر دکھانے کی اجازت دیتا ہے
- آپ کے مواد میں ترمیم کرنے اور اس پر مبنی ماخوذ کام تخلیق کرنے کی اجازت دیتا ہے، جیسے اس کو دوبارہ فارمیٹ کرنا یا ترجمہ کرنا
- ذیل کو ان حقوق کا ضمنی لائسنس دینے کی اجازت دیتا ہے:
- دیگر صارفین کو تاکہ سروسز ویسے ہی کام کر پائیں جیسا ان کو بنایا گیا ہے، جیسے آپ کے منتخب کردہ لوگوں کے ساتھ آپ کو تصاویر کا اشتراک کرنے دینا
- ان شرائط کے ساتھ ہم آہنگ، ہمارے ساتھ اقرار ناموں پر دستخط کرنے والے ٹھیکیدار، صرف نیچے دئے گئے مقصد سیکشن میں بیان کردہ محدود مقاصد کیلئے
مقصد
یہ لائسنس ایک محدود مقصد کے لیے ہے جس میں شامل ہیں:
-
سروسز کو چلانا اور بہتر بنانا، جس کا مطلب ہے سروسز کو ڈیزائن کے مطابق کام کرنے کی اجازت دینا اور نئی خصوصیات اور فعالیتوں کو تخلیق کرنا۔ اس میں آپ کے مواد کا جائزہ لینے کے لیے خودکار سسٹمز اور الگورتھم استعمال کرنا شامل ہے:
- اسپام، میلوئیر اور غیر قانونی مواد
- ڈیٹا میں پیٹرنز کی شناخت کرنا، جیسے یہ تعین کرنا کہ متعلقہ تصاویر کو ساتھ رکھنے کیلئے Google تصاویر میں کب ایک نیا البم تجویز کیا جائے
- تجاویز اور تلاش کے ذاتی نوعیت کے نتائج، مواد اور اشتہارات فراہم کرنے جیسی ہماری سروسز کو آپ کی خاطر حسب ضرورت بنانے کیلئے (جسے آپ اشتہار کی ترتیبات میں تبدیل یا آف کر سکتے ہیں)
- اس مواد کا استعمال کرنا جس کا آپ نے سروسز کو فروغ دینے کے لیے عوامی طور پر اشتراک کیا ہے۔ مثال کے طور پر، Google ایپ کو فروغ دینے کے لیے، ہم آپ کے لکھے ہوئے جائزے کا حوالہ دے سکتے ہیں۔ یا Google Play کو فروغ دینے کے لیے، ہم آپ کی Play اسٹور میں پیش کردہ ایپ کا اسکرین شاٹ دکھا سکتے ہیں۔
- ان شرائط کے ساتھ ہم آہنگ Google کیلئے نئی ٹیکنالوجیز اور سروسز ڈیولپ کرنا
دورانیہ
یہ لائسنس اس وقت تک رہتا ہے جب تک آپ کے مواد کو حقوق املاک دانش کا تحفظ حاصل ہے۔
اگر آپ ہماری سروسز سے اس لائسنس کا احاطہ کردہ کوئی بھی مواد ہٹاتے ہیں تو ہمارے سسٹمز اس مواد کو معقول مدت کے اندر عوامی طور پر دستیاب کرانا بند کر دیں گے۔ دو مستثنیات ہیں:
- اگر آپ نے پہلے ہی اپنے مواد کو ہٹانے سے پہلے دوسروں کے ساتھ اس کا اشتراک کر لیا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کسی ایسے دوست کے ساتھ ایک تصویر کا اشتراک کرتے ہیں جو بعد میں اس کی ایک کاپی بنا کر اس کا دوبارہ اشتراک کرتا ہے، تو آپ کی جانب سے اسے اپنے Google اکاؤنٹ سے ہٹانے کے بعد بھی وہ تصویر آپ کے دوست کے Google اکاؤنٹ میں مسلسل دکھائی دے سکتی ہے۔
- اگر آپ اپنا مواد دوسری کمپنیوں کی سروسز کے ذریعے دستیاب کرتے ہیں تو سرچ انجنز، بشمول Google تلاش، آپ کے مواد کو ڈھونڈ سکتے ہیں اور اپنے تلاش کے نتائج میں ظاہر کر سکتے ہیں۔
Google کی سروسز کا استعمال
آپ کا Google اکاؤنٹ
اگر آپ ان عمر کے تقاضوں کو پورا کرتے ہیں تو اپنی سہولت کے لیے آپ Google اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔ کچھ سروسز کو کام کرنے کے لیے Google اکاؤنٹ کی ضرورت ہوتی ہے - مثال کے طور پر Gmail کو استعمال کرنے کے لیے، آپ کو ایک Google اکاؤنٹ کی ضرورت ہے تاکہ آپ کو اپنا ای میل بھیجنے اور وصول کرنے کے لئے جگہ مل سکے۔
آپ اپنے Google اکاؤنٹ کے ساتھ جو کچھ کرتے ہیں اس کے ذمہ دار ہیں، بشمول اپنے Google اکاؤنٹ کو محفوظ رکھنے کے لئے معقول اقدامات کرنا، اور ہم آپ کو باقاعدگی سے سیکیورٹی چیک اپ کو استعمال کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔
کسی ادارے کی طرف سے Google سروسز کا استعمال کرنا
کاروباروں، غیر منفعتی تنظیموں اور اسکولوں جیسی کئی تنظیمیں ہماری سروسز کا فائدہ اٹھاتی ہیں۔ کسی تنظیم کی طرف سے ہماری سروسز استعمال کرنے کیلئے:
- اس تنظیم کے مجاز نمائندے کو ان شرائط سے اتفاق کرنا ہوگا
- آپ کی تنظیم کا منتظم آپ کو ایک Google اکاؤنٹ تفویض کر سکتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ وہ منتظم آپ سے اضافی اصولوں کی پیروی کرنے کو کہے اور ممکن ہے کہ وہ آپ کے Google اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے یا اسے غیر فعال کرنے کا اہل ہو۔
سروس سے متعلقہ مواصلات
آپ کو اپنی سروسز فراہم کرنے کیلئے، ہم آپ کو کبھی کبھار سروس کے اعلانات اور دیگر معلومات بھیجتے ہیں۔ ہم آپ کے ساتھ کیسے مواصلت کرتے ہیں، اس کے بارے میں مزید جاننے کیلئے Google کی رازداری کی پالیسی دیکھیں۔
اگر آپ ہمیں ہماری سروسز کو بہتر بنانے کیلئے تجاویز جیسے تاثرات دینے کا انتخاب کرتے ہیں تو ہم آپ کے تئیں کسی پابندی کے بغیر آپ کے تاثرات پر کارروائی کر سکتے ہیں۔
Google سروسز میں موجود مواد
آپ کا مواد
ہماری کچھ سروسز آپ کو اپنے مواد کو عوامی طور پر دستیاب کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں — مثال کے طور پر، آپ اپنی مصنوعات یا ریسٹورنٹ کا جائزہ پوسٹ کر سکتے ہیں جو آپ نے لکھا ہے، یا آپ اپنی تخلیق کردہ بلاگ پوسٹ اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔
- آپ کا مواد میں اپنے حقوق اور ہماری سروسز میں آپ کے مواد کے استعمال کے طریقے کے بارے میں مزید جاننے کیلئے، آپ کے مواد کا استعمال کرنے کی اجازت سیکشن دیکھیں
- صارف کے ذریعے تیار کردہ مواد کو ہم اپنی سروسز سے کیوں اور کیسے ہٹا سکتے ہیں یہ جاننے کے لیے آپ کے مواد کو ہٹانا سیکشن دیکھیں
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ کوئی شخص آپ کے حقوق املاک دانش سے انحراف کر رہا ہے تو آپ ہمیں انحراف کا نوٹس بھیج سکتے ہیں اور ہم مناسب کارروائی کریں گے۔ مثال کے طور پر، جیسا کہ ہمارے کاپی رائٹ کے مرکز امداد میں بیان کیا گیا ہے، ہم کاپی رائٹ کا مکرر انحراف کرنے والے Google اکاؤنٹس کو معطل یا بند کر دیتے ہیں۔
Google مواد
ہماری کچھ سروسز میں ایسا مواد ہے جس کا تعلق Google سے ہے — مثال کے طور پر، بہت سے ویژوئل خاکے جو آپ Google Maps میں دیکھتے ہیں۔ آپ Google کے مواد کو ان شرائط اور کسی بھی سروس کے ساتھ مخصوص اضافی شرائط کی اجازت کے مطابق استعمال کرسکتے ہیں، لیکن ہم اپنے مواد میں موجود کسی بھی حقوق املاک دانش کو برقرار رکھتے ہیں۔ قانونی اطلاعات، برانڈ سازی یا لوگوز نہ ہٹائیں، انہیں ناقابل فہم نہ بنائیں، یا ان میں چھیڑ چھاڑ نہ کریں۔ اگر آپ ہماری برانڈ سازی یا لوگوز کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو براہ کرم Google برانڈ کی اجازتیں والا صفحہ دیکھیں۔
دوسرا مواد
بالآخر، ہماری کچھ سروسز آپ کو دوسرے لوگوں یا تنظیموں کے مواد تک رسائی دیتی ہیں — مثال کے طور پر، ایک اسٹور کے مالک کے اپنے کاروبار کی تفصیل یا Google News میں ڈسپلے کردہ کسی اخباری مضمون تک۔ آپ اس شخص یا تنظیم کی اجازت یا بصورت دیگر قانون کی اجازت کے بغیر اس مواد کا استعمال نہیں کر سکتے۔ دیگر لوگوں یا تنظیموں کے مواد پر بیان کردہ نظریات ان کے اپنے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Google کے نظریات کی عکاسی کرتے ہوں۔
Google سروسز میں سافٹ ویئر
ہماری کچھ سروسز میں ڈاؤن لوڈ کرنے لائق سافٹ ویئر شامل ہے۔ ہم آپ کو سروسز کے حصے کے طور پر اس سافٹ ویئر کا استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔
ہم جو لائسنس آپ کو دیتے ہيں وہ ہے:
- عالمگیر، جس کا یہ مطلب ہے کہ یہ دنیا بھر میں کہیں بھی درست ہے
- غیر اختصاصی، جس کا مطلب یہ ہے کہ ہم سافٹ ویئر کا لائسنس دوسروں کو دے سکتے ہیں
- رائلٹی فری، جس کا مطلب یہ ہے کہ اس لائسنس کی کوئی فیس نہيں ہے
- ذاتی، جس کا مطلب یہ ہے کہ اس کی وسعت کسی اور تک نہیں ہو سکتی ہے
- غیر قابل تفویض، جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو کسی اور کو لائسنس تفویض کرنے کی اجازت نہيں ہے
ہماری کچھ سروسز میں اوپن سورس لائسنس کی شرائط کے تحت فراہم کردہ سافٹ ویئر شامل ہے جو ہم آپ کو فراہم کرتے ہیں۔ اوپن سورس لائسنس میں بعض اوقات ایسی شرائط ہوتی ہیں جو واضح طور پر ان شرائط کے کچھ حصوں کو اوور رائیڈ کردیتی ہیں، لہذا ان لائسنسز کو ضرور پڑھیں۔
آپ ہماری سروسز یا سافٹ ویئر کے کسی بھی حصے کو کاپی، تبدیل، تقسیم، فروخت نہیں کر سکتے یا کرایے پر نہیں دے سکتے۔ اس کے علاوہ، آپ اس وقت تک معکوس انجینیئرنگ یا ہمارے کسی ماخذ کوڈ کو اخذ کرنے کی کوشش نہیں کر سکتے جب تک آپ کے پاس ایسا کرنے کی تحریری اجازت نہ ہو یا قابل اطلاق قانون آپ کو ایسا کرنے کی اجازت نہ دے۔
ایسے معاملات میں جہاں سروس کو ڈاؤن لوڈ کے قابل سافٹ ویئر کی ضرورت ہوتی ہے یا اس میں شامل ہوتا ہے تو وہ سافٹ ویئر کبھی کبھار نیا ورژن یا خصوصیت دستیاب ہونے کی صورت میں آپ کے آلے پر خود بخود اپ ڈیٹ ہو جاتا ہے۔ کچھ سروسز آپ کو خود بخود اپ ڈیٹ کی ترتیبات کو ایڈجسٹ کرنے دیتی ہیں۔
مسائل یا اختلاف رائے کی صورت میں
قانون کے ذریعے آپ (1) سروس کا ایک خاص معیار اور (2) اگر چیزیں غلط ہوجائیں تو خرابیوں کو درست کرنے کے طریقے حاصل ہونے کا حق رکھتے ہیں۔ یہ شرائط ان حقوق میں سے کسی کو محدود یا ختم نہیں کرتی ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ صارف ہیں تو پھر آپ کو قابل اطلاق قانون کے تحت صارفین کو دیے گئے تمام قانونی حقوق بدستور حاصل ہیں۔
وارنٹی
ہم معقول مہارت اور دیکھ بھال کا استعمال کرتے ہوئے اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ اگر ہم اس وارنٹی میں بیان کردہ کوالٹی لیول کو برقرار نہیں رکھتے ہیں تو آپ ہمیں بتانے سے اتفاق کرتے ہیں اور ہم آپ کے ساتھ اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
اعلاناتِ دستبرداری
صرف ہماری سروسز (سروسز میں موجود مواد، ہماری سروسز کے مخصوص فنکشنز، یا ان کے اعتماد، دستیابی، یا آپ کی ضروریات کو پورا کرنے کی اہلیت) کے بارے میں ہم جو یقین دہانیاں کرتے ہیں ان کی وضاحت (1) وارنٹی سیکشن میں کی گئی ہے (2)سروس کے ساتھ مخصوص اضافی شرائط میں بیان کی گئی ہیں یا (3) قابل اطلاق قوانین کے تحت فراہم کی گئی ہیں۔ ہم اپنی سروسز کے بارے میں کوئی اور عہد و پیماں نہیں کرتے ہیں۔
اور جب تک قانونی طور پر ضروری نہ ہو، ہم مضمر وارنٹیز فراہم نہیں کرتے، مثلاً قابل فروختگی کی مضمر وارنٹیز، کسی خاص مقصد کیلئے موزونیت، اور عدم انحراف۔
ذمہ داریاں
تمام صارفین کیلئے
یہ شرائط ہماری ذمہ داریوں کو صرف قابل اطلاق قانون کی اجازت کی حد تک محدود کرتی ہیں۔ خاص طور پر، یہ شرائط موت یا ذاتی چوٹ، دھوکہ دہی، غلط ترجمانی، انتہائی بے توجہی یا دانستہ غلط طرز عمل کیلئے Google کی ذمہ داری کو محدود نہیں کرتی ہیں۔
اس سیکشن (مسائل یا اختلافات ہونے کی صورت میں) میں بیان کردہ حقوق اور ذمہ داریوں کے علاوہ، Google اس وقت تک کسی بھی دوسرے نقصان کیلئے ذمہ دار نہیں ہوگا جب تک وہ ان شرائط یا سروس کے ساتھ مخصوص اضافی شرائط کی ہماری خلاف ورزی کی وجہ سے نہ ہوئے ہوں۔
صرف کاروباری صارفین اور تنظیموں کیلئے
اگر آپ ایک کاروباری صارف یا تنظیم ہیں تو قابل اطلاق قانون کی اجازت یافتہ حد تک:
- آپ کو آپ کے سروسز کے غیر قانونی استعمال یا ان شرائط یا سروس کے ساتھ مخصوص اضافی شرائط کی خلاف ورزی سے پیدا ہونے والی یا اس سے متعلق کسی فریق ثالث کی قانونی کارروائیوں (سرکاری حکام کی کارروائیوں سمیت) کیلئے Google اور اس کے ڈائرکٹرز، افسران، ملازمین اور ٹھیکیداروں کو ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔ یہ ہرجانہ دعوؤں، خساروں، نقصانات، فیصلوں، جرمانوں، قانونی چارہ جوئی کے اخراجات اور قانونی فیس سے پیدا ہونے والی کسی بھی جوابدہی یا خرچ کا احاطہ کرتا ہے۔
- درج ذیل ذمہ داریوں کے لیے Google جوابدہ نہیں ہوگا:
- منافع، آمدنیاں، کاروبار کے مواقع، نیک نامی، یا متوقع بچت کا نقصان
- بالواسطہ یا نتائجی نقصان
- تادیبی نقصانات
- ان شرائط سے پیدا ہونے والی یا ان سے متعلق Google کی کل ذمہ داری (1) US$500 یا (2) خلاف ورزی سے پہلے 12 ماہ میں متعلقہ سروسز استعمال کرنے کیلئے آپ کی جانب سے ادا کردہ فیس کے %125، ان میں سے جو بھی زیادہ ہو تک محدود ہے
اگر آپ ہرجانہ سمیت کچھ ذمہ داریوں سے قانونی طور پر مبرّا ہیں تو ان شرائط کے تحت اُن ذمہ داریوں کا اطلاق آپ پر نہیں ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، اقوام متحدہ کو استثنیٰ حاصل ہے جو اسے کچھ قانونی ذمہ داریوں سے مستثنیٰ قرار دیتا ہے، اور یہ شرائط اُن استثنیٰ کو اوور رائیڈ نہیں کرتی ہیں۔
خرابیوں کی صورت میں کاروائی کرنا
ذیل میں بیان کردہ کے مطابق کارروائی کرنے سے پہلے، جب معقول طور پر ممکن ہو گا ہم آپ کو پیشگی اطلاع دیں گے، اپنی کاروائی کی وجہ بیان کریں گے، اور آپ کو مسئلہ حل کرنے کا موقع دیں گے، الا یہ کہ ہمیں معقول طور پر یقین ہو کہ ایسا کرنے سے:
- کسی صارف، فریق ثالث یا Google کو نقصان پہنچے گا یا ان کیلئے ذمہ داری کا باعث بنے گا
- قانون یا قانون نافذ کرنے والی اتھارٹی کے آرڈر کی خلاف ورزی ہو گی
- کسی تفتیش کی خلاف ورزی ہو گی
- ہماری سروسز کے آپریشن، سالمیت، یا سیکیورٹی سے سمجھوتہ ہو گا
اپنا مواد ہٹانا
اگر ہمیں معقول طور پر ایسا لگتا ہے کہ آپ کا کوئی مواد (1) ان شرائط، سروس کے ساتھ مخصوص اضافی شرائط یا پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتا ہے، (2) قابل اطلاق قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے یا (3) ہمارے صارفین، فریقین ثالث یا Google کو نقصان پہنچا سکتا ہے تو ہمارے پاس قابل اطلاق قانون کے مطابق کچھ یا پورے مواد کو خارج کرنے کا حق محفوظ ہے۔ مثالوں میں بچوں پر مشتمل پورنوگرافی، ایسا مواد جو انسانوں کی غیر قانونی خرید و فروخت یا ہراساں کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہو، اور ایسا مواد جو کسی کے حقوق املاک دانش کی خلاف ورزی کرتا ہو شامل ہے۔
Google کی سروسز تک آپ کی رسائی معطل یا بند کرنا
اگر مندرجہ ذیل چیزوں میں سے کچھ بھی ہوتا ہے تو Google سروسز تک آپ کی رسائی کو معطل یا ختم کرنے یا آپ کے Google اکاؤنٹ کو حذف کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے:
- آپ مادی طور پر یا بار بار ان شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہیں، سروس سے متعلق مخصوص اضافی شرائط یا پالیسیاں
- قانونی تقاضے یا کسی عدالتی حکم کی تعمیل کرنے کیلئے ہمیں ایسا کرنا ضروری ہے
- ہم معقول طور پر یہ مانتے ہیں کہ آپ کا طرز عمل کسی صارف، فریق ثالث یا Google کیلئے نقصان یا جوابدہی کی وجہ بنتا ہے — مثال کے طور پر ہیکنگ، فریب دہی، ہراساں، اسپامنگ، دوسروں کو گمراہ کرنا یا ایسے مواد کو ہٹانا جو آپ کا نہ ہو
اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا Google اکاؤنٹ غلطی سے معطل یا ختم کر دیا گیا ہے تو آپ اپیل کرسکتے ہیں۔
یقیناً، آپ کسی بھی وقت ہماری سروسز کا استعمال بند کرنے کیلئے ہمیشہ آزاد ہیں۔ اگر آپ کسی سروس کا استعمال بند کرتے ہیں تو ہمیں اس کی وجہ جان کر خوشی ہوگی تاکہ ہم اپنی سروسز کو بہتر بنانا جاری رکھ سکیں۔
تنازعات کو طے کرنا، فیصلہ کن قانون اور عدالتیں
Google سے رابطہ کرنے کے طریقے کی بابت معلومات کیلئے، براہ کرم ہمارا رابطہ کا صفحہ دیکھیں۔
ان شرائط، سروس کے ساتھ مخصوص اضافی شرائط یا کوئی بھی متعلقہ سروسز سے قوانین و قواعد کے تصادم کے قطع نظر پیدا ہونے والے تمام تنازعات پر کیلی فورنیا کے قانون کا اطلاق ہوگا۔ ان تنازعات کو کلی طور پر سانتا کلارا کاؤنٹی، کیلیفورنیا، USA کی وفاقی یا ریاستی عدالتوں میں حل کیا جائے گا، اور آپ اور Google ان عدالتوں میں ذاتی دائرہ اختیار کو منظور کرتے ہیں۔
اس حد تک کہ قابل اطلاق مقامی قانون کیلی فورنیا کی کسی عدالت میں بعض تنازعات کو حل کئے جانے سے روکتا ہے تو آپ اپنی مقامی عدالتوں میں یہ تنازعات دائر کر سکتے ہیں۔ اسی طرح، اگر قابل اطلاق مقامی قانون آپ کی مقامی عدالت کو ان تنازعات کے حل کیلئے کیلی فورنیا کے قانون کا اطلاق کرنے سے روکتا ہے تو یہ تنازعات آپ کے ملک، اسٹیٹ یا دیگر جگہ کے قوانین کے زیر انتظام ہوں گے جہاں آپ رہائش پذیر ہیں۔
ان شرائط کے بارے میں
آپ کو قانون کے توسط سے چند ایسے مخصوص حقوق حاصل ہیں جنہیں سروس کی ان شرائط جیسے معاہدے سے محدود نہیں کیا جا سکتا۔ ان شرائط کا مقصد کسی بھی طرح ان حقوق کو محدود کرنا نہیں ہے۔
یہ شرائط آپ کے اور Google کے مابین رشتے کی وضاحت کرتی ہیں۔ یہ دوسرے لوگوں یا تنظیموں کیلئے کوئی قانونی حق تخلیق نہیں کرتی ہیں، چاہے ان شرائط کے تحت دوسروں کو اس رشتے سے فائدہ ہی کیوں نہ پہنچ رہا ہو۔
ہم ان شرائط کو سمجھنے کے لیے آسان بنانا چاہتے ہیں، لہذا ہم نے اپنی سروسز سے مثالوں کو استعمال کیا ہے۔ لیکن ممکن ہے ذکر کردہ یہ سبھی سروسز آپ کے ملک میں دستیاب نہ ہوں۔
اگر ان شرائط اور سروس کے ساتھ مخصوص اضافی شرائط کے مابین تضاد ہے تو وہ سروس اضافی شرائط کے زیر انتظام ہوگی۔
اگر یہ پتہ چلتا ہے کہ ایک مخصوص شرط درست یا قابل نفاذ نہیں ہے تو، اس سے دیگر شرائط پر اثر نہیں پڑے گا۔
اگر آپ ان شرائط یا سروس کے ساتھ مخصوص اضافی شرائط کی پیروی نہیں کرتے ہیں اور ہم اسی وقت کارروائی نہیں کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم مستقبل میں کارروائی کرنے جیسے کسی ایسے حقوق سے دست کش ہو رہے ہیں جو ہمارے پاس ہو سکتے ہیں۔
ہم ان شرائط اور سروس کے ساتھ مخصوص اضافی شرائط کو اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں (1) ہماری سروسز میں کی جانے والی تبدیلیوں یا اپنے کاروبار کرنے کے طریقے کو ظاہر کرنے کیلئے — مثال کے طور پر، جب ہم نئی سروسز، خصوصیات، ٹیکنالوجیز، قیمت یا فوائد شامل کرتے ہیں (یا پرانی سروسز، خصوصیات، ٹیکنالوجیز، قیمت یا فوائد کو ہٹاتے ہیں)، (2) قانونی، ریگولیٹری یا سیکیورٹی کی وجوہات کیلئے یا (3) بیجا استعمال یا نقصان کی روک تھام کیلئے۔
اگر ہم مادی طور پر ان شرائط یا سروس سے متعلق مخصوص اضافی شرائط میں تبدیلی کریں گے تو ہم آپ کو مناسب پیشگی اطلاع دیں گے اور تبدیلیوں پر نظرثانی کرنے کا موقع فراہم کریں گے، سوائے اس کے کہ (1) جب ہم کسی نئی سروس یا خصوصیت کا آغاز کریں گے، یا (2) فوری صورتحال میں، جیسے جاری ناجائز استعمال کو روکنا یا قانونی تقاضوں کا جواب دینا۔ اگر آپ نئی شرائط سے اتفاق نہيں کرتے ہیں تو آپ کو اپنا مواد ہٹا دینا چاہئے اور سروسز کا استعمال بند کر دینا چاہئے۔ آپ اپنے Google اکاؤنٹ کو بند کر کے کسی بھی وقت ہم سے اپنے تعلقات کو ختم بھی کر سکتے ہيں۔
تعریفیں
اعلان دستبرداری
ایسا بیان جو کسی شخص کی قانونی ذمہ داریوں کو محدود کرتا ہے۔
آپ کا مواد
جو چیزیں آپ ہماری سروسز کا استعمال کرتے ہوئے Google پر لکھتے ہیں، اپ لوڈ کرتے ہیں، جمع کراتے ہیں، اسٹور کرتے ہیں، بھیجتے ہیں، موصول کرتے ہیں، یا اس کا اشتراک کرتے ہیں، مثال کے طور پر:
- وہ دستاویزات، شیٹس اور سلائیڈز جو آپ بناتے ہیں
- Blogger کے ذریعے آپ کی جانب سے اپ لوڈ کی جانے والی بلاگ پوسٹس
- وہ تجزیے جنہیں آپ Maps کے ذریعے جمع کراتے ہیں
- آپ کی جانب سے Drive میں اسٹور کی جانے والی ویڈیوز
- ای میلز جو آپ Gmail سے بھیجتے اور وصول کرتے ہیں
- وہ تصاویر جن کا آپ تصاویر کے ذریعے دوستوں کے ساتھ اشتراک کرتے ہیں
- وہ سفری منصوبے جن کا آپ Google کے ساتھ اشتراک کرتے ہیں
تنظیم
ایک قانونی تنظیم (جیسے کارپوریشن، غیر منفعتی، یا اسکول)، اور نہ کہ کوئی اکیلا فرد۔
ٹریڈ مارک
کامرس میں استعمال کردہ ایسی علامات، نام اور تصاویر جن میں کسی ایک فرد یا تنظیم کی اشیاء یا سروسز کو دوسرے کی اشیاء یا سروسز سے امتیاز کرنے کی صلاحیت ہو۔
حقوق املاک دانش (IP حقوق)
کسی شخص کے ذہن کی تخلیقات پر حقوق، جیسے ایجادات (پیٹینٹ کے حقوق؛ ادبی اور فنکارانہ کام (کاپی رائٹ)؛ ڈیزائنز (ڈیزائن کے حقوق) اور کامرس میں استعمال کردہ علامات، نام اور تصاویر (ٹریڈ مارکس)۔ IP حقوق آپ کے، کسی دوسرے فرد یا کسی تنظیم کے ہو سکتے ہیں۔
ذمہ داری
کسی بھی قسم کے قانونی دعوی سے ہونے والے نقصانات، چاہے یہ دعوی کسی معاہدے، دیوانی ہرجانہ (لاپرواہی سمیت)، یا کسی اور وجہ پر مبنی ہو اور آیا ان نقصانات کا معقول طور پر اندازہ لگایا جا سکتا تھا یا پیشین گوئی کی جا سکتی تھی یا نہیں۔
سروسز
Google سروسز جو ان شرائط کے ساتھ مشروط ہیں وہ https://policies.google.com/terms/service-specific میں مندرج پروڈکٹس اور سروسز ہیں، بشمول:
- Google ایپس اور سائٹس (جیسے تلاش اور Maps)
- پلیٹ فارمز (جیسے Google Play)
- انٹیگریٹڈ سروسز (جیسے، دیگر کمپنیوں کی ایپس یا سائٹس میں سرایت کردہ Maps)
- آلات (جیسے Google Home)
صارف
ایک ایسا شخص جو اپنی تجارت، کاروبار، کرافٹ یا پیشے سے باہر ذاتی اور غیر تجارتی مقاصد کیلئے Google سروسز کا استعمال کرتا ہے۔ (کاروباری صارف کو دیکھیں)
کاپی رائٹ
ایک قانونی حق جو اصل کام (جیسے کسی بلاگ پوسٹ، تصویر یا ویڈیو) کے تخلیق کار کو یہ فیصلہ کرنے کی اجازت دیتا ہے کہ کیا اور کیسے دوسرے اس اصل کام کو استعمال کر سکتے ہیں۔
کاروبار کے لیے EU پلیٹ فارم کے ضوابط
آن لائن انٹرمیڈئیشن سروسز کے کاروباری صارفین کیلئے منصفانہ استعمال اور شفافیت کو فروغ دینے سے متعلق ریگولیشن (EU) 2019/1150۔
کاروباری صارف
ایک ایسا فرد یا اکائی جو صارف نہیں ہے (صارف دیکھیں)۔
ملحق
ایک ایسی تنظیم جس کا تعلق Google کی گروپ کی کمپنیوں سے ہے، جس کا مطلب ہے Google LLC اور اس کی ذیلی تنظیمیں، جس میں درج ذیل کمپنیاں شامل ہیں جو EU میں صارفین کی سروسز فراہم کرتی ہیں: Google Ireland Limited، Google Commerce Ltd اور Google Dialer Inc۔
وارنٹی
اس بات کو یقینی بنانا کہ کوئی پروڈکٹ یا سروس ایک خاص معیار کے مطابق کام کرے گی۔
ہرجانے کی ادائیگی یا ہرجانہ
کسی فرد یا تنظیم پر مقدمات جیسی قانونی کارروائیوں سے دوسرے فرد یا تنظیم کو ہونے والے نقصانات کا ہرجانہ دینے کی معاہدہ جاتی ذمہ داری۔